تازہ ترین
این ٹی ایس کی سفارش پر نئے بھرتی ہونے والے ٹیچروں کی ٹرانسفر پر پابندی کو ہٹادیا جائے/مولاناعبدالشکور


اور طلباء وطالبات اور ان کے والدین کودرپیش مصائب ومشکلات کے پیش نظر چترال میں بورڈ کا ایک مستقل دفتر کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ کھوت کے شیر عزیز بیگ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بعض اساتذہ کی ٹھیکہ داری اور ہر امتحان میں ڈیوٹی لینے کی روش اور بورڈ کی بد انتظامی پر تشویش کا اظہار کیا تو ایوان کے تقریباً تمام ارکان نے اس کی تائید کرتے ہوئے بوٹی مافیا کی مکمل حوصلہ شکنی کا مطالبہ کیا۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق ایک اور مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے ایون میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بعض پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں مخلوط تعلیم جاری ہے جسے فی الفور بند کیا جائے۔ ایوان میں اس بات کی مذمت کی گئی کہ ایوان سے باہر بعض حضرات بے سروپا باتیں ضلع ناظم اور ایوان کے دوسرے ارکان کے ساتھ منسوب کرتے ہیں۔ اجلاس میں کہاگیا کہ گزشتہ دنوں کسی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کوئی نازیبا بات نہیں کی تھی جبکہ سوشل میڈیا میں بات کی بتنگڑ بنانے کی مذموم کوشش کی گئی ۔ ایوان میں خاتون اراکین کی مسلسل احتجاج کے سوال پر کنوینر مولانا عبدالشکور نے کہاکہ ہم لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دی گئی قواعد وضوابط کے مطابق خواتین ممبران کو