261

محکمہ ایجوکیشن چترال میں201نومنتخب مختلف کیڈر کے اساتذہ میں اَرڈزکی کاپی تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میل چترال میں 2016-17 میں تمام این ٹی ایس پاس کردہ تمام کیڈر کے امیدواروں کے ایپائنمنٹ آرڈر دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس۔ ممتاز میں ممتازماہرتعلیم ڈاکٹرعنایت اللہ فیصی مہمان خصوصی جبکہ ڈ پٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمدممتاز صدر محفل تھے۔پروگرام میں 201نومنتخب مختلف کیڈر کے اساتذہ میں اَرڈزکی کاپی تقسیم کئے گئے جن میں 32سی ٹی،8پی ٹی،6قاری،13ٹی ٹی،3ڈی ایم اور139پی ایس ٹی کے پوسٹ تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے میرٹ پر اساتذہ کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بہتر تربیت بھی ضروری ہے تاکہ وہ بدلتے حالات کے مطابق طلبہ کی تربیت کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کراکرکو الٹی ایجوکیشن دینے کاوعدہ پوراکردیاہے من حیث القوم ہمیں تعلیم کی حقیقت کو تسلیم کرناہے جن کی بہترپالیسی کی بنیاد پر قابل اساتذہ محکمہ ایجوکیشن بھرتی ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں