تازہ ترین
ضلع ناظم چترال پولیس کو ایک ماڈل پولیس بنانے کے سلسلے میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان


موڑکھو کے ساتھ عشریت، رمبور، ارکاری، اویر، ہرچین لاسپور اور یارخون لشٹ میں تھانوں کی منظوری دے کر چترالی عوام کا دل جیت لیا۔ ضلع ناظم نے کہاکہ چترال پولیس کی تاریخ میں یہ ایک ناقابل فراموش اور غیر معمولی دن تھا جب سی۔ پی ۔ او پشاور میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے یہ منظوری دے دی جوکہ علاقے میں مربوط ترقی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے ضلع حکومت کی طرف سے اپنی اے ڈی پی سے پولیس کے لئے مطلوبہ انفراسٹرکچر کی فراہمی میں ہر ممکن مدد دینے اور چترال پولیس کو ایک ماڈل پولیس بنانے کے سلسلے میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہونے کی وجہ سے عوام کو تھانوں تک رسائی میں اور پولیس کو گاؤں تک رسائی میں مشکلات درپیش تھا جس کا ایک مثال یارخون لشٹ ہے جہاں سے ایک سو کلومیٹر کاسفر طے کرکے عوام کو مستوج تھانے میں آنا پڑتا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ نئے تھانوں میں تعیناتی کے لئے پولیس فورس میں بھی مناسب اضافہ کرنے کے لئے ضلعی حکومت کی طرف سے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی موجودہ تعداد کو تین ہزار تک بڑہادیا جائے گا جس سے علاقے میں تعلیم یافتہ جوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔