217

کشمیر پالیسی سی پیک کیوجہ سے تبدیل نہیں ہوگی، چین

بیجنگ / چین نے کہا ہے کہ سی پیک کیوجہ سے کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوگی تاہم پاک بھارت کو کشمیر تنازعہ مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنا چاہیئے. یہ بات ترجمان چینی وزارت خارجہ چون اینگ نے بیجنگ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی۔بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینے کے منصوبے پر بھارتی اعتراض سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں صوبہ ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ان ہی علاقوں کے ذریعے دونوں ممالک کو منسلک کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ہوا چون اینگ کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق چین کی پالیسی اور مؤقف واضح ہے اور اسمیں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی مسئلہ کشمیر پر مثبت مذاکرات کرنے چاہیئے اور مسئلے کی پائیدار حل تلاش کرنا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں