267

کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کے زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس

چترال(بشیر حسین آزاد)پیر20مارچ کو کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کے زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔کانفرنس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال اور دوسرے اداروں کے سربراہان شامل تھے۔سیکیورٹی کانفرنس میں چترال کے اندورنی اور بیرونی سیکیورٹی اور خطرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔خصوصاً لواری ٹنل پراجیکٹ،گولین گول ہائیڈئل پراجیکٹ اور ائیرپورٹ کے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔اور کسی بھی ناگہانی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں