Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آرمی چیف راحیل شریف کادورہ چترال ،ریشن میں والہانہ استقبال،عوام میں خوشی کی لہر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورے میں چترال ریشن پہنچے جہاں عوام نے آرمی چیف کاوالہانہ استقبال کیا ۔آرمی چیف متاثرین سے ملے اورقدرتی آفات سے ہونے والے نقصان پردکھ کااظہارکیااورعوام کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے فوجی جوانوں کومتاثرین کی ہرممکن امدادکی ہدایت کی اورکہاکہ ایساکام کرکے جائیں آپ کے جانے کے بعدبھی یہ لوگ آپ کوہمیشہ کے لئے یادرکھیں گے۔چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دلایاکہ تمام تباہ شدہ رابطہ سٹرکوں اورپلوں کوجینی جلدی ممکن ہوسکے گامکمل کریں ،انہوں نے زیادہ متاثرہونے والے افرادسے فرداًفرداًملے اوران کوہرممکن مددکی یقین دہانی کرادی ۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورحکام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے چترال کودرپیش مسائل اورقدرتی آفات سے ہونے والی تباہ کاریاں سے تفصیلی اگاہ کیا۔اورچترال کی ترقی میں تعاون کی خصوصی درخواست کی۔ریشن کے بعدآرمی چیف چترال کے دیگرسیلاب متاثرہ علاقوں کابھی دورہ کیااورعوام سے یک جہتی کااظہارکرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button