آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹMYHP) ( کےWASH COMPONENT کے زیر اہتمام پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

بونی ( جمشید احمد ) اے کے ار ایس پیP) MYH (کے زیر اہتمام بونی میں پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی صداردت سابق تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج شمس الرحمن نے کی جبکہ کے مہمان خصوصی ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم تھے پروگرام میں عمائیدین علاقہ ,معتبرات، لوکل گورنمنٹ کے نمایندہ گان اے ایس ڈی او ایجوکیشن اور مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔اس ایک روزہ پروگرام کا مقصد پانی کی اہمیت کو اُجاگر کرنا پانی کے زرائع استعمال، الودگی سے بچانا اور آگاہی پیدا کر نا تھا اس موقع کی مناسبت سے مختلف سکولوں کے درمیان تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا ۔پروجیکٹ منیجر (WASH) حسین احمدنے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور WASH)) کے پیغامات سے حاضریں کو آگاہ کیا پروگرام کے مہماں خصوصی ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے ادارے اے کے ار ایس پی کی خدمات کو سراہا دوسرے مقرریں میں اے ایس ڈی او دورانی نے بھی خطاب کیا اور سکول لیول میں WASH کی سر گر میوں کو کامیاب بنانے کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔آخر میں پروگرام کے صدر سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال نے اپنی خطاب میں پانی کی اہمیت اور اجتماعی کوششوں پرزور دیا آخر میں پروگرام میں تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے ا ول اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔