200

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ کی کامیابی

چترال(نمائندہ )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات25مارچ2017کو ڈسٹرکٹ بار کونسل چترال میں منعقد ہوئے۔انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے 26ووٹ لے کربار کے آئیندہ صدر منتخب ہوئے۔جبکہ اُسکےمدمقابل نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے22ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔انتخابات میں وکلاء نے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ دیے۔بار ایسیوسی ایشن کے انتخابات میں وکلاء کی شرکت قابل تحسین تھی کیونکہ یہ عہدہ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔صدر بار ساجد اللہ اور نیاز اے نیازی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں