207

مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی پر پوری دنیا حیران ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہت سے مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی کو دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 55 ہزار افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، موجودہ دورحکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا اور بہت سی قربانیوں کے بعد ہی پاکستان اس مقام پر پہنچا آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پوری دنیا مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی پر حیران ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ناصرف لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی بلکہ گزشتہ 40 میں جومنصوبے نہیں لگائے گئے ان پر بھی کام ہو رہا ہے اور وزیراعظم خود ان منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں، سی پیک کو دنیا بھر میں گیم چینجر سمجھا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برس سے وزیراعظم ملک بھر کےدورے کر رہے ہیں اور عوام نوازشریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک پاکستان دیکھ رہے ہیں اگر اس ترقی پر کسی نے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس سے بدلہ لے گی اور آئندہ انتخابات اپنے وقت پر 2018 میں ہی ہوں گے۔وزیرمملکت نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا لیکن اسی میڈیا میں ایسے شر پسند عناصر بھی موجود ہیں جو منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں، میڈیا پاکستان کے ایسے تشخص کو اجاگر کرے کہ دنیا پاکستان کی مثال دے:۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں