200

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ، موٹروے انڈسٹریل اسٹیٹ اور ڈی آئی خان سپیشل اکنامک زون کو گیس سے بجلی پید اکرکے فراہم کریں گے ۔وزیر علیٰ خیبر پختونخوا

پشاور/وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی موجودگی میں محکمہ صنعت حکومت خیبرپختونخوا اور چائنہ مشینری انجینئرنگ کوآپریشن (CMEC) عوامی جمہوریہ چین کے مابین سی پیک کے تحت 1500 ایکڑ اراضی پر مشتمل ڈیرہ اسماعیل خان درہ بند۔I سپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس سلسلے میںآج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ محکمہ صنعت ، کامرس و فنی تعلیم کی سیکرٹری فرح حامد اور چائنا مشینری انجینئرنگ کو آپریشن لمٹیڈ کے چیف ریذیڈنٹ نمائندے Mr. Su Guanglei نے یاداشت پر دستخط کئے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ازمک محسن سید، سی پیک کے مقامی نمائندے حسن علی شگری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا اور چین کی سرکاری کمپنی چائنا مشینری انجینئرنگ کی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ باہمی شراکت کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں 1500 ایکٹر وسیع اراضی پر سپیشل اکنامک زون ڈویلپ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ، موٹروے انڈسٹریل اسٹیٹ اور ڈی آئی خان سپیشل اکنامک زون کو گیس سے بجلی پید اکرکے فراہم کریں گے ۔مول کوہاٹ اور کرک میں تیل اور گیس کی ویسٹ سے 400 میگاواٹ بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے یوں جنوبی اضلاع میں صنعتی بستیوں اور سرگرمیوں کو بجلی کا مسئلہ نہیں ہو گا جبکہ موٹروے حطار اور ڈی آئی خان میں گیس سے 225,225 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جو صنعتوں کو فراہم کی جائے گی جو صنعتکاری کیلئے کافی ہو گی ۔ ہم نے خیبرپختونخوا کو صنعتکاری کیلئے اوپن کر دیا ہے اور خواہش مند سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع اور سہولیات دے رہے ہیں ۔ سرمایہ کار بڑی تعداد میں صوبے کا رخ کر رہے ہیں ۔ ہم نے صوبے کے قدرتی وسائل میں برتری کوبنیاد بنا کر تیز رفتار ترقی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں