232

جشن قاقلشٹ 20 اپریل 2017کو شروغ ہوگا اور چار دن جاری رہے ۔

بونی ( جمشید احمد) جشن قاقلشٹ 2017 کومنانے کے سلسلے میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت نگران چیرمن جشن قاقلشٹ کمیٹی فخروالدین تحصیل نائیب ناظم سب ڈویثرن مستوج تحصیل کونسل آفس بونی میں منعقد ہوا جس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے شر کت کی اجلاس میں جشن کو شیان شان انداز میں منانے کاغزم کیا گیا جس کے لیے ایک نگران کابینہ تشکیل دی گئی کابینہ کے اراکین میں پرنس سلطان الملک سرپرست اعلی ،فخرو الدین تحصیل نائیب ناظم سب ڈویثرن مستوج چیر من ، سعید ولی وائیس چیرمن ، مستنصر الد ین جنرل سکرٹری ، بشیر اللہ جائنٹ سکرٹری ، جمشید آحمدانفار میشن سکرٹری، اشتیاق آحمدفنانس سکرٹری مقرر ہوئے اس طرح کھیل کنونرز میں جمیل آحمد لال پولو، پرویز لا ل فٹ بال ، شجاع الدین کر کٹ ،ممتاز ولی ولی بال ، عبدا للہ جان دوڑ، شفیع احمد رسہ کشی ،فرید الدیں نشانہ بازی محی الدیں لوکل ہاکی ، ظہیر الدیں بابر پراگلائیڈنگ اینڈلاجسٹک ، ، محمد علی شاہ خصوصی افراد مقابلہ،زاکرذخمی اور علاوہ الدیں عرفی ثقافتی شو کے ذمہ دار مقرر ہوئے اور جشن کو 20 اپریل 2017سے شروغ کر نے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ۔ جشن میں روایتی کھیل کھیلے جائینگے جن میں پولو، رسہ کشی،پھستوک نوھتیک ،روایتی بندوق (سیاح کمان )سے نشانہ بازی، ثقافتی شو، محفل مشاغیرہ لوکل ہاکی وغیرہ،اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے جدیدکھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں فٹ بال ،ولی بال ،کر کٹ ،دوڑ، پیراگلائیڈنگ، لاجسٹک وغیرہ شامل ہیں اور فائینل 23 اپریل کو ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں