217

معروف محقق ماہر لسانیات اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری یونیورسٹی آف چترال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر

چترال(نمائندہ ) خیبر پختوںخوا حکومت نے پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کو یونیورسٹی آف چترال کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے، ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کا تعلق چترال سے ہے وہ گزشتہ سترہ برس سے پشاور یونیورسٹی میں تعینات ہیں ،وہ طویل انتظامی تجربہ رکھتے ہیں ، وہ پشاور یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر،ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات،چیف پراکٹر، ڈائریکٹر بیورو آف سٹیٹیسٹیک،اور پانچ برس تک اسی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ رہے ہیں ،وہ کئی پراجیکٹس کے ڈائریکٹر بھی رہے حال ہی میں ان کی پلاننگ اور ڈائریکٹری میں انسٹی ٹیوٹ اف پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز مکمل ہوئی ہے ۔انہیں پشاور یونیورسٹی میں سخت اور نڈر ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔وہ غیر سیاسی اور مکمل پروفیشنل اپرووچ کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے یونیورسٹی سٹرٹیجیگ پلاننگ میں امریکہ کی جارجیہ سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے چار پوسٹ ڈاکٹریٹ ٹریننگ حاصل کی ہیں ،ان کی تعیناتی ان کے اسی تجربہ اورقابلیت کی بنیاد پر کی گئی ہے ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت چترال میں یونیورسٹی کے اپنے وعدہ کو پورا کررہی ہے اور پی ڈی کی تعیناتی سے چترال یونیورسٹی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگیا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری چترال کے فرزند ہیں ان کی قیادت میں یقنیناً چترال یونیورسٹی مقررہ وقت میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں