219

مریم نوازنے فیڈرل بورڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو سراہتے ہوئے طلبہ کو وزیراعظم ہاؤس بلانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مریم نوازنے فیڈرل بورڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو سراہتے ہوئے طلبہ کو وزیراعظم ہاؤس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے پیغام جاری کیا کہ فیڈرل بورڈ کے امتحان میں طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا نتیجہقراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا پروگرام پھل لارہا ہے اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 107 کمپیوٹر لیب وزیراعظم کی تعلیمی اصلاحات کا حصہ ہیں۔مریم نواز نے مڈل سٹینڈرز امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیراعظم ہاؤس بلانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 97 مائیکرواساتذہ کو مائیکرو سافٹ کی طرف سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت دی جائے گی جو بعد میں طالبات کو ٹریننگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں