تازہ ترین

جشن بہاران دروش؛ فٹبال ڈراز کی تقریب منعقد ہوئی

دروش(نامہ نگار) چترال پوسٹ اور سپر ینگ سٹار کلب کے اشتراک سے نیو جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ کے سلسلے میں ڈراز کی سادہ تقریب گذشتہ روز دروش میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر ضلع کونسل چترال کے یوتھ ممبر عبدالوہاب مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالوہاب نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی معاشرے کی ترقی کے لئے ازحد ضروری ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسے سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں اور ضلعی حکومت انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔ انہوں نے اپنی طرف سے جشن بہاراں فٹبال ٹورنمنٹ کے فائنل کھیلنے والے دونوں ٹیموں کے لئے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں ایون، چمرکن اور چترال سے بھی مختلف ٹیموں کے نمائندگان موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button