354

پی پی پی کے نومنتخب صدرسلیم خان چترال پہنچنے پر پارٹی جیالوں نے سینکڑوں موٹرسائیکل اورگاڑیوں پرمشتمل ریلی سے استقبال کئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے نومنتخب ضلعی صدر،جنرل سیکرٹری اورانفارمیشن سیکرٹری چترال آنے کے موقع پر پارٹی جیالوں نے سینکڑوں موٹرسائیکل اورگاڑیوں پرمشتمل ریلی کے سا تھ چترال شہرپہنچااس ریلی میں پارٹی جیالوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے نومنتخب صدروممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ،جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ اورانفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل نے پشاورسے عشریت پہنچنے پرپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکل اورگا ڑیوں کی ریلی لمبی قطاروں میں چترال پہنچا۔ اس موقع پر نومنتخب صدرورکن صوبائی اسمبلی سلیم خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم خان ایڈوکیٹ اورانفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمدنے پارٹی جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کش طبقہ کے حقوق کی جنگ لڑیہ ہے محنت کش طبقہ کے مفادات کا تحفظ کیاہے اور آمریت کے خلاف جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی کا خاصہ رہاہے ۔اس موقع پرپارٹی ورکروں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے پارٹی کے ہر فیصلے کے پابند ہیں قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوچکاہے اسے ہم خوشدلی سے قبول کررہے ہیں ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے ویژن کو آگے بڑھانا ہمارا مشن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں