371

کے آئی ڈی پی کے زیراہمتام فوکس چترال کی تعاون سے پریت اورموری کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے ۔

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ڈیلپمنٹ نیٹ ورک (فوکس چترال)کی تعاون سے (کے آئی ڈی پی )کے زیراہتمام پریت اورموری کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ 22خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کئے ۔جس میں40کلوآٹا،5کلوآئل،چینی ،چاول ،چاہیے ،مختلف دالیں وغیرہ تقسیم کئے ۔اس موقع پر کے آئی ڈی پی کے چیئرمین عبدالغفار نے متاثرین کوتسلی دیتے ہوئے کہاکہ کے آئی ڈی پی آپ کے دکھ درد میں برابرکا شریک ہے۔بارش اورسیلاب انسانی زندگی کومفلوج کررکھی ہے ،انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں مکمل بحالی تک سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی تعاون سے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترال کے لوگ گھروں سے نکل کر پہاڑوں کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔زمینی رابطے منقطع ہیں،زرعی اراضی سیلاب کی نذر ہو گئی،لوگوں کے مال مویشی پانی میں بہہ گئے،چیئرمین کے آئی ڈی پی نے کہاکہ روڈ، پل، ابپاشی اور ابنوشی کے نہر اور پائپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے تمام علاقوں میں غذائی قلت پید ا ہوگئی ہے اشیاء خوردونوش گھر وں تک پہنچانا ناممکن ہوئی ہے جس پر انسانی زندگی کا دارومدار ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کے آئی ڈی پی متاثرہ علاقوں کے لوگوں محفوط جگہ میں خمیے لگاکرضروری اشیاء پہنچے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں