251

مروئے سے برنس جاتے ہوئے سوزوکی جمنی جیپ داڑوم گول کے مقام پر حادثے کا شکار تین افراد جان

چترال ( محکم الدین ) چترال کے مقام مروئے سے برنس جاتے ہوئے ایک سوزوکی جیپ داڑوم گول کے مقام پربے قابو ہو کر ہزاروں فٹ نیچے دریائے چترال میں جا گری ۔ جس کے نتیجے سوزوکی جمنی میں سوار تین افراد مصطفی ساکن برنس ، صلاح الدین اور ضیاء الدین ساکنان مروئے جان بحق ہو گئے ۔ جن کی لاشیں دریائے چترال سے نکال لی گئیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی جگہ انتہائی دشوار تھا ۔ اور لاشوں تک پہنچنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم انہیں نکال لیا گیا ہے ۔ جن کی تدفین کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں