265

اسلام آباد:عمران خان نے اب انگریزی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:  بزنس سمٹ میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی عقل کا دیوالیہ ضرور نکل گیا ہے جو ملک کے دیوالیہ کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف پیسہ بنانے، جھوٹے الزامات لگانے، انتشار پھیلانے اور فساد برپا کرنے پر مبنی ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کر کے کہا کہ عمران خان صاحب پاکستان میں لوگ سیاست میں عوام کی خدمت کرنے آتے ہیں آپ کی طرح پیسے بنانے نہیں آتے۔ وزیر اطلاعات بولیں، عمران خان صاحب اردو میں جھوٹ بول بول کر تھک گئے تھے، اب انہوں نے انگریزی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پاناما پر سیاست کرنا چھوڑ کر اپنی توجہ کے پی کی عوام پر مرکوز کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی سیاست منفی ہے اور وہ تباہ ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان وقت سے کچھ نہیں سیکھ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں