54

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، آپریشن ردالفساد پرتبادلہ خیال

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اورسرحدی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال اورباہمی دلچسپی کے امورپربھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھرمیں جاری آپریشن رد الفساد سمیت کراچی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے وزیراعظم کوآپریشن رد الفساد میں پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مسلح افواج کی ملک میں امن لانے کیلئے قربانیوں کو سراہتے ہوئے آپریشن رد الفساد میں حاصل کامیابیوں پراظہار اطمینان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں