189

محکمہ صحت میں تبادلوں پر پابندی کے احکامات ٹھس

محکمہ صحت میں تبادلوں پر پابندی کے باوجود سوات کبل کے سول ہسپتال کے ایکسرے ٹیکنیشن کا ایک ہفتے میں تین بار تبادلہ کیا جا چکا ہے۔ایکسرے ٹیکنیشن رحمت شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کا تبادلہ ان کے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے والد اور مشیر رکن اسمبلی کے ساتھ سیاسی اختلافات کے باعث کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید کے مشیر خورشید جو اسی ہسپتال میں ملازم بھی ہے کے خلاف انہوں نے ملازمین کے یونین الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ضلع سوات کی پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری جاوید اللہ کا کہنا تھا کہ مراد سعید کے والد ضلعی صحت افسر سے غیر قانونی تبادلے کرواتے رہتے ہیں۔دوسری جانب مراد سعید کے مشیر خورشید نے ان تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ رحمت شاہ کے خلاف متعد د عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں جو اس نے صحت کے ضلعی افسر کو پہنچائیں تھیں اس کے علاوہ اس کا اس تبادلے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں