204

ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنائیں عوام کے بہت سے اُمیدیں اُن سے وابستہ ہے /ایم پی اے سردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال سے رکن صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے صوبائی حکومت ضلعی حکومتوں کے لئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختص 30فیصدفنڈزپردوبارہ اپنااختیارقائم کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم منظورکرانے کا شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کونسل کے پاس انتظامی اختیارات پہلے سے نہیں تھے صرف 30فیصدفنڈزسے اپنے علاقے کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرتے تھے مگرصوبائی حکومت نے گذشتہ روزاس 30فیصدفنڈزپربھی دوبارہ اپنااختیارقائم کرنے کیلئے بل پاس کیا جس کی ہم اپوزیشن والے سراپااحتجاج کرتے ہوئے مذمت کی مگررائے شماری پربل واپس لینے کے حق میں 37اورنہ لینے کے حق میں 21ارکان نے اپن رائے دی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر نظرثانی کرکے ضلع کونسل کوبااختیار بنائیں کیونکہ عوام کے بہت سے اُمیدیں اُن سے وابستہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں