Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

57 ار ب روپے لاگت کے پشاو بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے پی سی ون کی منظوری

پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے پی سی ون کی منظوری دیدی گئی ہے جس پر 57 ار ب روپے کی لاگت آئے گی۔اس منصوبے کے تحت روزانہ 5لاکھ شہریوں کوسستی سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے بحیثیت چیف ایگزیکٹو بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے کے پی سی ون پر دستخط کرکے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ پشاور کے شہریو ں کے لئے پاکستان تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے انہوں نے کہاکہ منصوبے سے روزانہ پانچ لاکھ کے قریب مسافروں کو ارزاں سفری سہولیات میسرہوں گی انہوں نے اس منصوبے پر جلد سے جلد کام کا شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بذا ت خود اس کی نگرانی کرینگے انہو ں نے کہاکہ روزانہ 16 گھنٹے منصوبے پر کام ہوگا اور کوشش کی جائیگی کہ کام کے دوران عوام کو کم سے تکالیف کا سامنا ہو اس ضمن میں انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ـ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button