245

مردم شماری کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں اے سی چترال کے دفترمیں قائم کنٹرول روم نمبر0943413686 پررابطہ کریں

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر /سینس ڈسٹرکٹ افیسرچترال عبدالااکرم نے ایک اخباری بیان میں ہرخا ص وعام کومطلع کیاجاتاہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان کردہ طریقہ کاراورترتیب کے مطابق 25اپریل 2017سے ڈسٹرکٹ چترال میں مردم شماری شروع ہورہی ہے اس سلسلے میں حکومت ٹیمیں ترتیب دے چکی ہے اوروہ ہرداروازے پرآکرنشان اورگھرکے سربراہ سے سوالات پوچھ کرفارم پُرکرنے کے پابندہیں لہذامردم شماری کی اہمیت اورقومی فریضے کے پیش نظرتمام خواتین وحضرات سے گزارش ہے کہ ان ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں اورمردم شماری کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں اے سی چترال کے دفترمیں قائم کنٹرول روم نمبر0943413686 پررابطہ کریں یادفتری اوقات میں شکایت تحریری صورت میں زیردستخطی کے پاس جمع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں