262

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے 50کروڑروپے مالیت کی 274گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے 50کروڑروپے مالیت کی 274گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویزات کے مطابق گاڑیاں ضلعی و تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین کے ساتھ ساتھ ان کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز کو دی جائے گی ، خریدی جانے والی  گاڑیوں میں 20 ڈبل کیبن فور بائے فور، 30 عدد 1300 سی سی کرولا گاڑیاں اور 120 سے 130 عدد 1000 سی سی دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔پہاڑی علاقوں کے 15 اضلاع کے ضلعی ناظمین او نائب ناظمین کو 20 ڈبل کیبن فور بائے فور دی جائے گی، میدانی علاقوں کئے 15 اضلاع کے ضلعی ناظمین اور نائب ناظمین کو 30 عدد 1300 سی سی گاڑیاں دی جائے گی جبکہ ڈائریکٹرز ، سیکرٹریز اور انجینئرز کو 1000 سی سی کی 120 سے زائد گاڑیاں دی جائے گی۔مارکیٹ ریٹ کے مطابق 4 بائے 4 ڈبل کیبن گاڑی کی قیمت اس وقت 34 لاکھ 40 ہزار، ٹیوٹا کی قیمت 19 لاکھ، 1300 سی سی کی قیمت 16 لاکھ 42 ہزار جبکہ 1000 سی سی گاڑی کی قیمت 9 لاکھ سے زائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں