تازہ ترین
آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ ہیلی کاپٹر میں امدادی سامان اور ادویات وغیرہ لے کر اپر یارخون پہنچا دئیے

گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے یارخون کا زمینی راستہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہے جس کی وجہ سے متاثرین تک امدادی سامان نہیں پہنچ پا رہے تھے تاہم موسم ٹھیک ہوتے ہی آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ کی جانب سے ہیلی کاپٹر میں امدادی سامان، ادویات وغیرہ اپر یارخون بالخصوص پاور پہنچا کر متاثرین میں تقسیم کی گئی۔ ہمارے ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر پہلی پرواز میں امداری سامان اور ادویات پاور کے متاثرین تک پہنچا دیا۔ جبکہ دوسری پرواز میں بالائی یارخون تا یارخون لشٹ تک ادویات اور امدادی سامان پہنچائی جائے گی۔ اس موقع پر آکا کے ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے اہلکار اور آکا کے رضا کاروں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے۔
بہ شکریہ انوازنیوز