Mr. Jackson
@mrjackson
علاقائی خبریں

حالیہ سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ اور دورافتادہ علاقہ پرئیت میں سیلاب زدگان کے لئے ایل اے پی ایچ نے میڈیکل کیمپ منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) حالیہ سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ اور دورافتادہ علاقہ پرئیت میں سیلاب زدگان کے لئے ایل اے پی ایچ نے میڈیکل کیمپ منعقد کیا جس میں دو سو سے ذیادہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کو ادویات بھی فراہم کئے گئے جن میں ایک سو سے زیادہ خواتین اور پچاس کے لگ بھگ بچے شامل تھے۔ ایل اے پی ایچ کے چیر مین نیاز علی شاہ خود بھی اس موقع پر موجودتھے جبکہ علاقے کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے آئی ڈی پی کے چیر مین عبدالغفار بھی موجود تھے۔ میڈیکل کیمپ کے لئے لیڈی ڈاکٹروں ڈاکٹر سلیمہ حسن اور ڈاکٹر انیلا جبکہ ڈاکٹر خالد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ نیاز علی شانے کہا کہ ضرورت کے مطابق میڈیکل کیمپ منعقدکئے جاتے رہیں گے تاکہ مختلف امراض نہ پھیل سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button