چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس کی طرف سے فلڈاپریشن کے انچارج لیفٹنٹ کرنل محمودالحسن کے مطابق گذشتہ دن سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لئے ہیلی کاپٹرکے آٹھ سرٹیزہوئے ۔جس سے 4560کلوگرام راشن،500کلوگرام ادویات،پندرہ ٹینٹ ،متاثرین کوپہنچائے گئے ۔جبکہ 87لوگوں کوریسکیوکیاگیا۔اورساتھ چارسولیٹرڈیزل اوردوسولیٹرپٹرول گرم چشمہ پہنچایاگیا۔لیفٹنٹ کرنل محمودالحسن نے بریفنگ میں بتایاگیاکہ پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس جوان ہرممکن کوشش کرکے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کے ساتھ ادویات وغیرہ پہنچارہے ہیں کررہے ہیں۔