222

جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں طلبہ کی دستار بندی کی پر رونق تقریب

(ارشاد اللہ شاد ؔ) جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں طلبہ کی دستار بندی کی پر رونق تقریب آج مورخہ 6مئی بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب استاد الحدیث مولانا فیاض الدین کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے شروغ ہوا۔ چترال سے تعلق رکھنے والے 22حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور طلباء کو خصوصی انعامات بھی دئے گئے، اور درجہ ثالثہ سے 11طلباء کو انعامات دئے گئے، اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے 5طلباء کرام کو بھی انعامات سے نواز دئے گئے۔ اس کے بعد مہمان خصوصی مولانا فیاض الدین نے قرآن اور حافظ

قرآن کی اہمیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، اور مدرسہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز معاشرے میں بچوں کی تربیت اور اصلاح ہر والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہمیں اس معاشرے کی صحت مند بنانے کیلئے اس قول کو اہمیت دیکر ایک بچے کو آنے والے کل کا ایک بہترین انسان بنانا ہوگا تاکہ وہ ایک اچھا سمجھدار انسان بن سکے، بچے مستقبل کا سرمایہ ہے۔ اسلئے یہ بات نہایت ہی اہم ہے کہ ان کی پرورش کیلئے اچھے ادارے کی کوشش جہاں اسلامی دینی نظم و ضبط کی پہلوؤں کو سیکھ لیں۔ ماحول دینی ہو تو اس کا اثر بچے کی ذہن کو متاثر کرتا ہے ورنہ عموماََ نئی نسل اپنے مذہب اور دین سے کوسوں دور نظر آرہی ہے۔ بچوں کی بہترین مستقبل کا ضامن یہی دینی مدارس ہے۔ اجلاس میں قرب و جوار سے آنے والے مہمانوں کا ہجوم تھا۔ تقریب کا اختتام  باقاعدہ اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں