227

ایم ایم اے کی بحالی ، فضل الرحمان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کی بحالی،آئندہ انتخابات میں ممکنہ سیاسی اتحاد اور ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر غور کر نے کیلئے جے یوآئی کی مرکزی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت طلب کئے گئے اجلاس میںسیاسی و مذہبی رہنماوں سے ہونے والی مشاورت پر غور،

دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کی بحالی پر اپنی پارٹی کی اہم قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری ، حافظ حسین احمد اور دیگر شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں