236

ہزاروں کی تعداد میں علما ء و مشائخ نے کانفرنس میں شرکت کر کے پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

پشاور (نمائندہ )جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے علما ء و مشائخ کانفرنس کی کامیابی پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان، قیم جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبد الواسع،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور اور ان کی ٹیم اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے چترال سے ڈی آئی خان اور باجوڑ ایجنسی سے جنوبی وزیرستان تک کے ضلعی امرا ء اور جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی و ایجنسیز صدور کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے تمام ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے جمعیت اتحاد العلما ء کے تاریخی علما ء و مشا ئخ کانفرنس کے انعقاد کو پاکستان اور علما ء و مشائخ کیلئے نیک شگون قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ علما ء و مشائخ بھی فرقہ واریت سے تنگ آچکے ہیں، یہی وجہ ہے ہزاروں کی تعداد میں علما ء و مشائخ نے کانفرنس میں شرکت کر کے پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ جمعیت اتحاد العلماء کی جد و جہد سے ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں