190

آئندہ بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں اضافے کا امکان

  • آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں اضافے کا امکان ہے۔ سہ ماہی معاوضہ 4834 سے بڑھا کر 5500 روپے کیا جا سکتا ہے

ذرائع کے مطابق بجٹ سے پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں اضافے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔ انکم اسپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھ کر 120 ارب روپے سے تجاوز ر جائے گا۔

یاد رہے کہ غریب طبقے کی مالی مدد کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سال 2008ءمیں شروع کیا گیا تھا اس مد میں اب تک 504 ارب روپےسے زائد کی رقم مستحقین کو دی جا چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں