تازہ ترین
چترال سکاوٹس کاجوان نواپاس میں دشمن کی فائرنگ سے شہید

نواپاس افغان بارڈر پر دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ..
چترال کا ایک اور بیٹا دفاع وطن پہ نثار,, چترال سکاؤٹس کے لانس نائک شیراللہ شہید ہوگئے ..
اطلاعات کے مطابق آج صبح دس بجے باجوڑ ایجنسی نواپاس بارڈر پر دشمن کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ شروع ہوئی,, جس کے جواب میں چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی, اس دوران لانس نائک شیراللہ ولد شیربابوسکنہ برنس دشمن کی گولی لگنے سے شہید ہوگئے,, شہید شیراللہ کی نماز جنازہ باجوڑ سکاوٹس کے ھیڈکواٹر خار میں ادا کی گئی, انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور سمیت اعلیٰ فوجی حکام نے جنازے میں شرکت کی,, بعد ازاں شہید کی لاش باجوڑ سے چترال روانہ کی گئی,.. شہید شیراللہ کو کل آبائی قبرستان برنس میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا جائیگا….



