322

کٹ گاڑیوں کے رجسٹریشن نہ کرنے پربارگین اورکٹ گاڑی کے مالکان انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے گی

سوات (نامہ نگار)کٹ گاڑیوں کے رجسٹریشن نہ کرنے پرآل سوات بارگین ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ،سوات میں موجودہ کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کامطالبہ ،کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کرناغریب عوام کے منہ سے نوالہ چھننے کی مانندہے ،صدرآل سوات بارگین ایسوسی ایشن اکبرعلی قانون کی تعمیل عوام کی مال وجان کی حفاظت ہمارا فرض ہے سوات کے سڑکوں پرلاکھوں کٹ گاڑیان روان دوان ہے جس سے ٹریفک کے مسائل اورتخریب کاری کااندیشہ ہے ڈی ایس پی بادشاہ حضرت تفصیلات کے مطابق ملاکنڈبھرمیں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے رجسٹریشن کاعمل شروعہوچکاہے جس میں کٹ اورسکریپ گاڑیوں کے رجسٹریشن پرپابندی لگاجاچکی ہے کٹ اورسکریپ گاڑیوں کورجسٹریشن الاٹ نہ کرنے پرعوام کے ساتھ ساتھ بارگین مالکان سراپااحتجاج بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے رجسٹریشن شروع ہے اس میں سوات میں موجودہ کٹ گاڑیوں کوبھی رجسٹرڈ کیاجائے اوراس کے بعدکٹ گاڑیوں کوملاکنڈڈوپژن نہ آنے دیاجائے انہوں نے کہاکہ کٹ اورسکریپ گاڑیاں کراچی اوردیگر سرحدوں سے روڈ کے ذریعے سوات پہنچائے گئے اس لئے کٹ اورسکریپ گاڑیوں کے سپلائی اورکاروب ارکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں