243

قاری نظام کا پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق نائب صدرجاویداخترکے تنقیدی بیان پرانتہائی تشویش کااظہار

دروش (پریس ریلز)دروش سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماقاری نظام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق نائب صدرجاویداخترکے تنقیدی بیان پرانتہائی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ افسوص صدافسوس جاویداخترکابیان صرف اُن کی ذاتی مفادپرمبنی ہے گرلزڈگری کالج دروش میں غیرتسلی بخش اورغیرمعیاری کام ہونے کاثبوت دینے کے لئے تیارہوں فیصلہ عوام پرچھوڑتے ہیں کہ آپ کابیان عوام کی مفاد میں ہے یانہیں ،جاویداخترخودایک ٹھیکہ دارلوگوں کومعلوم ہے اس لئے ٹھیکہ داروں کی طرف داری کے ساتھ اُن کے مفاد کیلئے بیان بازی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ دروش کے بچیوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے جس میں ٹھیکہ داروں کے مفادمیں اُن کے مستقبل کوتباہ نہیں کرسکتے ہیں ان کی طرف داری کرکے کروڑوں روپے کی پراجیکٹ کوناکام بنانے کوشش نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی کمیٹی کی حمایت نہیں کرتے ہیں شیشی بجلی گھراوردیگرکمیٹیوں کے کردارسے عوام خوب واقف ہیں مزیداُن کے چکرمیں جانانہیں چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں