328

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی اقرأ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کراچی پاکستان کی طرف سے ریشن کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا اس موقع پر خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان خود موجود تھے جو متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے چترال سے امداد کی صورت میں راشن لیکر پہنچے تھے،جب کہ اس سے پہلے بھی گزشتہ سیلاب کے موقع پر قاری فیض اللہ کی طرف سے ریشن کے متاثرہ خاندانوں میں راشن کے ساتھ ساتھ فی گھرانہ کے حساب سے ساٹھ ساٹھ چادریں بھی دی گئی تھیں، واضح رہے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی قاری فیض اللہ کی طرف سے رفاہی کاموں میں انتہائی فعال کردارادا کر تے نظر آئے، ریشن میں مقامی افراد سے خطاب میں خطیب شاہی مسجد نے قاری فیض اللہ کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کاعندیہ دیتے ہو ئے کہا کہ ہماری کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کی آباد کاری تک تعاون کا سلسلہ جاری رہے گااس موقع پر مقامی سماجی شخصیت ابو لیث رامداسی اور کیپٹن گل محمد نے قاری فیض اللہ کا شکریہ اداکیا اور گزشتہ تعاون پر بھی اُن کے خدمات کو سراہا،اس کے علاوہ بریر اور رمبور کے 70متاثرہ خاندانوں میں ابتدائی امداد کی صورت میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں