Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بی ایل ایس او کے زیر اہتمام بونی میں یوم آزادی کی تقریب شایاں شان طریقے سے منائی گئی

بونی (نامہ نگار) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) کی طرف سے جشن آزادی کی تقریب بونی میں منعقد ہوئی جسمیں AKRSPکے ایریا منیجر، SDPOمستوج سمیت مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان کے علاوہ مختلف ویلج کونسلوں کے ناظمین اور ممبران کی کثیرتعداد کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات اور دیہی تنظیمات کے نمائندہ خواتین و حضرات نے شرکت کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کا قومی ترانہ ایک ساتھ سنایا،تقریب کے دوران ملی نغمے اور ترانے پیش کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی ایل ایس او کے چیئرمین اور منیجرنے شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور آزادی کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنے پر سب ڈویژنل انتظامیہ، آرمی، چترال سکاؤٹس، پولیس اور ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا جس طرح سیلاب زدگان کو مدد پہنچانے میں یہ ادارے اور عوام پیش پیش رہے اسی طرح بحالی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مختلف رفاحی اداروں کی کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے جشن آزادی کی مناسبت سے شایان شان تقریب منعقد کرنے پر بی ایل ایس او کو سراہا اور کہا یہ ادارہ حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کر نے کیلئے مشکل وقت میں لوگوں کو اکھٹا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی خدمت کرتی آرہی ہے جس پر اس پورے علاقے کے لوگوں کو اس ادارے پر فخر ہے۔ دیگر مقررین نے قیام پاکستان کے حوالے سے اکابرین کی محنت اور مسلمانوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پروگرام کے اختتام پر بہترین پرفارمنس دینے والوں میں شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔ سیلاب کے دوران بہترین خدمات اور تعاون پر پولیس کو عوام کی جانب سے شیلڈ پیش کیا گیا جو کہ DSP سب ڈویژن مستوج نے وصول کیا۔آخر میں چیئرمین BLSO نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زادگان کی بحالی تک متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں اور یہ ہی پیغام اہلیان علاقہ تک پہنچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button