Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈیلی چترال آن لائن نیوزگروپ کی جانب سے تمام اہل وطن کویوم آزادی مبارک

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ملک بھرمیں پاکستان کا69واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ اس موقع پرڈیلی چترال آن لائن نیوزگروپ تمام پاکستانی سیاسی، سماجی، انتظامی و عسکری قائدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔چترال کے سرکاری عمارتیں بھی سبز ہلالی پرچم اور رنگ بہ رنگ روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں۔ اس حسین منظر نے عوام میں وطن سے محبت کا نیا ولولہ پیدا کردیا ہے۔ برقی قمقموں سے سجنے والی سرکاری عمارتوں کا دلکش نظارہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ زندہ قومیں ازادی کا جشن اسی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ یومِ ازادی کے جشن کو منانے کیلئے سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جس کے باعث 14 اگست کی رونقوں کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button