Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سیلاب کی وجہ سے تباہ حال کھوت کے عوام پر رحم فرماکر اس علاقے کیلئے گندم کی قیمت میں سبسڈی دی جائے۔عمائدین کھوت

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) نو منتخب کونسلر کھوت پائین شرف الدین اور صدر ویلج آرگنائزیشن کھوت بالاحاجی محمد حسین نے صوبائی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ سیلاب کی وجہ سے تباہ حال کھوت کے عوام پر رحم فرماکر اس علاقے کیلئے گندم کی قیمت میں سبسڈی دی جائے ۔ تاکہ لوگ فاقوں سے بچ سکیں ۔ بصورت دیگر سندھ کے علاقہ تھر کی طرح کھوت کے لوگ بھی گندم خریدنے کی استطاعت نہ رکھنے کے سبب قحط سے مر جائیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ سیلاب نے تمام انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے ۔ گھر ، نہری نظام ، پائپ لائین ختم ہو چکے ہیں ۔ کھڑی فصلیں بہہ گئی ہیں ۔ اور علاقے میں انسانی خوراک سے لے حیوانات تک کیلئے چارہ موجود نہیں ۔ لوگوں کی زندگیوں کو اس وقت خطرہ درپیش ہے ۔ جبکہ یہ چترال کا انتہائی بالائی علا قہ ہونے کے سبب یہاں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے انسانی جان اور مال مویشیوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مسائل سے نمٹ رہے ہیں ۔ اور سردیوں میں خوراک گندم کی موجودہ قیمت پر خریداری مقامی لوگوں کیلئے ممکن نہیں ۔ نیز حیوانات کیلئے چھ مہینے تک خوراک اسٹاک کرنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب علاقہ کھوت کیلئے گندم کی قیمت میں سبسڈی دی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button