525

ضلع چترال میں جاری تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کو مربوط بنانے کیلئے صوبائی تعمیر نو و بحالی کے ادارے (پارسا) کو فعال اور متحرک بنانے کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرکاری ریسٹ ہاؤسوں کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرکے ان پر اخراجات کے بجائے ان سے آمد ن حاصل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صوبائی محکمہ سیاحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام محکموں سے سرکاری ریسٹ ہاؤس حاصل کرکے انہیں تجارتی بنیادوں پر نجی شعبہ کے حوالے کرنے کیلئے طریقہ کار جلد وضع کرے اوراس عمل کو قانونی تحفظ دینے کیلئے ضروری قانون سازی بھی تجویز کرے انہوں نے محکمہ سیاحت کو مزید فعال اور متحرک محکمہ بنانے کیلئے پراونشل ٹور۱زم اتھارٹی کے قیام کیلئے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس، ثقافت اور آثار قدیمہ کی سرگرمیوں کو صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کرنے کے اقدامات کئے جائیں پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبہ بھر میں 76 سپورٹس گراؤنڈز رواں مالی سال کے دوران ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ کھیل و ثقافت کو ان گراؤنڈ ز کے اندرہی نوجوان اور ثقافتی مراکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی اجلاس سیاحت، کھیل وثقافت، آثار قدیمہ اور عجائب گھروں سے متعلق اُمور پر غور کے لئے منعقدکیا گیا تھا جس میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیا حت، کھیل و ثقافت امجد آفریدی، سیکرٹری سپورٹس، سیاحت وثقافت محمد اعظم خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ نو منتخب بلدیاتی ادارے نوجوانوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنے بجٹ کا خاطر خواہ اور مخصوص حصہ لازمی طور پر خرچ کریں گے جس کیلئے ضروری فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں انہوں نے محکمہ سے کہاکہ وہ صوبے کے مختلف کالجوں میں موجو د ہاسٹلوں کی خالی عمارتوں کو نوجوانوں کی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے اور نوجوانوں کے اُمور کی دیکھ بھال کیلئے الگ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی تجویز کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ بھی پیش کرے انہوں نے پاکستان ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی املاک کی وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا حکومت کو منتقلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اُٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت یہ املاک صوبے کو منتقل کرنا ضروری ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سیلاب زدہ ضلع چترال میں جاری تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کو مربوط بنانے کیلئے صوبائی تعمیر نو و بحالی کے ادارے (پارسا) کو فعال اور متحرک بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمہ سیاحت کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ ضلع میں سیاحت کی سہولتوں کی بحالی کی سکیمیں بھی جلد پیش کرے تاکہ انہیں بحالی اور تعمیر نو کے جامع پیکج میں شامل کیا جا سکے وزیراعلیٰ نے پشاور شہر کے تاریخی مقام تحصیل گور گٹھری کی بحالی کے حوالے سے اپنے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے محکمہ کو گور گٹھری سے شادی ہال ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تاریخی ورثہ کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کے اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں