48

عائشہ گلا لئی کے بعد ایک اور شخصیت بھی پی ٹی آئی کیخلاف میدان میں آگئیں

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما کی جانب سے ایس ایم ایس پیغامات کو وجہ بنا کر پارٹی چھوڑنے کی تیاریوں کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر ذوالفقار راحت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف کی ایک اور خاتون رہنما پارٹی کو خیر آباد کہنے والی ہیں۔تحریک انصاف ہزارہ ریجن کی ویمن ونگ کیسربراہ مومنہ باسط بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے پر غور کر رہی ہیں۔ مومنہ باسط بھی ممکنہ طور پر ایس ایم ایس پیغامات کو بنیاد بنا کر پارٹی کو خیر آباد کہیں گی۔ تاہم دوسری جانب مومنہ باسط نے ایسی افواہوں کی تردید کی ہے۔ جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد بھی مومنہ باسط نے ہی منظر عام پر آ کر ان کے تمام الزامات کی تردید اور مذمت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email