تازہ ترین
ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق 6 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق 6 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے کمی کردی گئی ہے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 6 اگست سے 31 اگست تک مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔واضح رہےکہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی