Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انٹرنیٹ کے نظام میں خلل دورنہ ہوسکا، بحالی میں 24 سے 48 گھنٹے لگیں گے

بینڈوڈتھ میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید طور پر متاثر ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ جدہ کے قریب سمندری تہہ میں آپٹیکل فائبر میں تکنیکی خرابی کے باعث پورے ملک کو ملنے والی بینڈوڈتھ میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےترجمان کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی اے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فالٹ پر قابو پالیا جائے گا۔اس وقت پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست روی سے چل رہا ہے اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں (آئی ایس پیز) کے مطابق انہیں بینڈوڈتھ میں شدید کمی کی وجہ سے  دشواری کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ 13 ہزار کلو میٹرطویل آئی ایم ای ڈبلیو ای کیبل میں جدہ کے سمندر میں خرابی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کیبل میں ہارڈویئر خرابی پیدا ہوئی ہے، پاکستان کو ملنے والی بینڈوڈتھ کا بڑا حصہ اسی کیبل کے ذریعے یورپ سے پاکستان پہنچتا ہے جب کہ پہلے سے خراب ایک اورعالمی کیبل سی می وی 4 کی خرابی بھی تاحال دور نہیں ہو سکی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button