Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شہادت بہت بڑا رتبہ ہے ، ہر سپاہی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ خد ا پاک کی راہ میں شہید ہو/اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال میں شہدا ئے پولیس کی یاد میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یوم شہداء منایا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم مہمان خصوصی تھے ۔چترال پولیس لائن مسجد میں فاتحہ خوانی کے بعد یارگارشہداپرپولیس کے چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی ۔پولیس لائن میں شہداکی یادگارپرسلامی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ،صدرڈسٹرکٹ بارایوسی ایشن چترال سجاداللہ ایڈوکیٹ،ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم ،ایس ڈی پی او چترال فاروق نے ڈی پی او آفس کے سامنے واقع یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہادت بہت بڑا رتبہ ہے ، ہر سپاہی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ خد ا پاک کی راہ میں شہید ہو ،آپ لوگ خوش قسمت ہیں آپ کے بچے خدا کی را میں شہید ہوئے ۔ بعدازاں پولیس لائن سے اتالیق بازار تک شہداء کی یاد میں ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

Related Articles

Back to top button