عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کی جانب سے جیو پاکستان کے نام سے ریلی کا انعقاد
چترال/ عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کی جانب سے جمعرات کے روز جیوپاکستان کے نام سے چترال بازار میں ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت ضلعی صدر اے این پی ضلع چترال الحاج عید الحسین اور جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ نے کی۔ریلی اتالیق پل پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی جس کی صدارت سید توفیق جان نے کی۔جلسے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر الحاج عیدالحسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اپنے چار سال دھرنوں میں ضائع کیے۔چترال کی ترقی میں پی ٹی آئی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے چترال کا آٹھ مرتبہ دورہ کرکے 22ارب روپے کے منصوبوں پر کام کروائے۔اور جو کام چترال میں عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں افتتاح ہوکر شروع اور مکمل ہوئے تھے ۔اس کا دوبارہ افتتاح پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کیا۔جوکہ صوبائی حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے ۔اور موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے چترال میں ابھی تک کوئی بھی منصوبہ شروع نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں مختلف پارٹیوں کی حکومت کے باوجود چترال کے مسائل حل نہیں کیے جارہے ہیں۔آخرمیں اُنہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی کہ 2018کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بناکر اپنے مسائل حل کرائیں۔جلسہ سے ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ،شیر آغا منیجر،سید توفیق جان اور غلام نبی وغیرہ نے خطاب کیا۔