200

علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں چترال میں اسلامک یونیورسٹی کے سب کیمپس کی ضرورت ہے، مغفرت شاہ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں چترال میں سب کیمپس کھولنے اور الدعوۃ اکیڈیمی کابھی دفتر قائم کرنے کے حوالے سے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہواجس میں الدعوۃ اکیڈیمی کا نمائندہ ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام، ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر افسر علی خان، انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک، سوشل سیکٹر کے رحمت غفور بیگ اور پروفیسر شمس النظر فاطمی اور عبیر احمد اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر کے چترال آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سربراہ نے انہیں چترال میں یونیورسٹی کا سب کیمپس کھولنے کی تجویز پیش کی تھی جسے بعد میں تحریر ی صورت میں بھی بھیجا گیا۔ اجلاس میں اس سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے دوبارہ شیخ الجامعہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مختلف ضروری کاغذی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ا س موقع پر ضلع ناظم نے کہاکہ سنٹرل ایشیاء کے ساتھ اس کی قربت اور تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں چترال میں اسلامک یونیورسٹی کے سب کیمپس کی ضرورت واضح کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں