Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت الدعوۃ (ملی مسلم لیگ)پاک افواج کے جرات مندانہ بیان کوسلام پیش کرتے ہیں/مقریرین

چترال ( نمایندہ ایکسپریس )جماعت الدعوۃ چترال نے جمعہ کے روزامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرشدید رد عمل کا اظہار کیا ۔اور پی آئی اے چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقدکیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عمرقریشی ،عمران اورقاری نسیم کہاکہ امریکی دھمکی کاپاکستان کوبھرپورجواب دیناہوگا۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑکرکم وبیش ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کسی طور قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت الدعوۃ (ملی مسلم لیگ)پاک افواج کے جرات مندانہ بیان کوسلام پیش کرتے ہیں اورپوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے امریکی صدرکی پاکستان مخالف پالیسی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مہمان بن کرآئے تو عزت کریں گے۔ لیکن بدمعاشی کامنہ توڑجواب دیں گے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم اسلام اورپاکستان کے مجاہد ہیں اگرپاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی ، تواُس آنکھ کو نکال دیا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button