وادی ریچ تورکہوکوچترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحدپل کونامعلوم افراد نے آگ لگادی
ریچ(نامہ نگار)چترال ٹاون سے تقربیا160کلومیٹرشمال جانب واقع تورکہوریچ کوچترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحدپل کوگذشتہ رات نامعلوم افرادنے آگ لگادی ۔تفصیلات کے مطابق یہ پل اپرتورکہوکے تقریبا1200سے زائدگھرانوں کوجیپ کے ذریعے دوسرے علاقوں تک پہنچانے کاواحدراستہ تھا۔دوسری طرف پیدل راستہ بھی انتہائی کھٹن اوراستعمال نہ ہونے کی وجہ سے بالکل معدوم ہوگیاہے۔عیدکی چھٹیوں پرگئے افرادعلاقے میں محصورہوکررہ گئے ہیں کیونکہ رات گئے واقعے کے بعدتمام گاڑیاں واپس جاچکی ہیں یاادھرہی کھڑی ہیں سردیوں سے پہلے ریچ کے باشندے چترال یامضافات سے اشیائے خودنوش اوردیگرضروریات زندگی اسٹورکرلیتے ہیں انہی حالات میں پل کوجلادیناان کے مسائل میں اضافے کامزیدسبب بنے گا۔علاقے کے عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر پل کے تعمیرکویقینی بنائیں تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آسکے