وفاقی حکومت چترال کی تعمیروترقی کے سلسلے میں سنجیدگی سے غورکررہی ہے/ایم این اے شہزادہ افتخارالدین
موڑکہو(نامہ نگار)اویرتاتریچ شاگروم روڈکی سروے کے سلسلے میں این ایچ اے سروے ٹیم اورایم این اے شہزادہ افتخارالدین موڑکھوکے دروے پرہیں گذشتہ دن تریچ گاؤں سے سروے کاآغازکیاگیاسروے ٹیم میں محمداشتیاق ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ اورڈائریکٹرQumntity surveyایم این اے کے ہمراہ موجودتھے اس سڑک کی تعمیرکے لئیایم این اے شہزادہ افتخارالدین کی کوششوں سے تین ارب روپے وفاقی بجٹ میں پہلے سے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ چارآرسی سی پل مختلف جگہوں میں تعمیرکیے جائیں گے جس سے اس علاقے کی آمدروفت مزیدبہترہوگی اوریہ پراجیکٹ اس علاقے کی ترقی میں سنگ میں ثابت ہوگاعلاقہ تریچ پہنچنے پرایم این اے شہزادہ افتخارالدین اورسروے ٹیم کاپرتباک استقبال کیاگیا موقع پرایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہاوفاقی حکومت چترال کی تعمیروترقی کے سلسلے میں سنجیدگی سے غورکررہی ہے وقافی حکومت کی کئی منصوبوں پرکام ہورہے ہیں جن کے لئے حکومت کی اربوں روپے خرچ ہورہیں جس سے چترال کی تعمیرترقی ہوگی لوٹ اویرتاریچ روڈبھی اس کاحصہ ہے جس کاابتدائی سروے کاکام آج شروع کیاگیاہے جوجلدمکمل ہوگی آمدروفت کے سلسلے میں اس علاقے کی عوام کوضرورفائدہ پہنچے گا۔