تازہ ترین
ہمارا منشور کرپشن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے ، سراج الحق
پشاور : جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا منشور کرپشن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے ، جماعت اسلامی ملک میں ایسی حکومت چاہتی ہے جو عوام کو محبت اور سایہ فراہم کرے ، ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں حکمران کرپشن کرنے والے نہ ہوں،ہم چاہتے ہیں ریاست اور حکومت ماں کی طرح عوام کا خیال رکھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے بیروزگاری ،مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حق و باطل کے ہر معرکے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا،دنیا میں خواتین اس وقت اپنے حقوق سے محروم ہیں، دنیا کو پرامن اور خوبصورت بنانا ہمارا خواب ہے ۔