تازہ ترین
اپرچترا ل کے مختلف علاقوں میں دوکم عمرلڑکیوں نے دریائے یارخون میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی
بونی (جمشیداحمد)سب ڈویژن مستوج کے مختلف علاقوں میں کم عمرلڑکیوں کی خودکشی کی دوالگ الگ افسوس ناک واقعات رونمائے پہلاواقعہ آوی منڈاغ میں سولہ سالہ لڑکی حسنہ پروین دخترمومین نظاربیگ نے ہفتہ کے دن دریائے یارخون میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی ہے جس کی لاش کودریاسے برآمدکرکے پوسٹ مارٹھم کے بعدآبائی گاوں میں سپردخاک کردیاگیا۔جبکہ دوسراواقعہ وسم یارخون میں اتوارکے روزپیش آیاکہ مسمات حلیمہ بی بی دخترمراددرست سکنہ وسم یارخون عمربیس سال نامعلوم وجوہات کی بناپر اپنے آپ کودرئے یارخون کے بے رخم موجوں کوحوالہ کیاہے جس کی نعش کی تلاش جاری ہے ۔یادرہے کہ ایک مہینے کے اندرکم عمرلڑکیوں کے خودکشی کی یہ پانچواں واقعہ ہے ۔جورپورٹ ہوئے۔